دنیا
08 ستمبر ، 2012

نگورنا کاراباخ پر مذاکرات پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہونگے،بان کی مون

 نگورنا کاراباخ پر مذاکرات پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہونگے،بان کی مون

اقوام متحدہ… اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ آذربائیجان کی جانب سے آرمینیائی فوجی کے قاتل کی سزا معاف کرنے کے باوجود نگورنا کاراباخ کے مسئلہ پر مذاکرات پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔ رمیل سفرروف نے 2004ء میں ہنگری میں نیٹو تربیت کے دوران آرمینیا کے فوجی کو قتل کر دیا تھا۔ ہنگری کی عدالت نے قاتل کو 25 سال قید کی سزا کا حکم سناتے ہوئے اسے آذربائیجان کے حوالے کر دیا تھا۔ آذری حکومت نے چند روز قبل رمیل سفرروف کی سزا معاف کرتے ہوئے اسے رہا کر دیا جس پر آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات میں مزید تلخی آگئی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ اس واقعہ سے نگورنا کاراباخ امن مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ نگورنا کاراباخ کا پرامن مذاکرات کے علاوہ کوئی حل نہیں۔

مزید خبریں :