08 ستمبر ، 2012
تہران …ایران نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو بند کرانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے کہا کہ اسرائیل نے بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف جس جارحیت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اسے بند کرانے کیلئے اقوام متحدہ کے تمام اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرنے اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل خطے میں اسلامی بیداری کے خوف اور خود کو غیر محفوظ تصور کرنے کی وجہ سے اس قسم کی جارحیت پر اتر آیا ہے۔