08 ستمبر ، 2012
واشنگٹن… امریکی ریاست اوکلوہاما میں طوفان بادوباراں کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست اور ملحقہ علاقوں میں شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں کے باعث کم از کم تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ بارش اور طوفان کی وجہ سے 11 ہزار سے زائد صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس کی بحالی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ بارش کے باعث کئی مقامات پر سڑکیں بند ہونے کے واقعات بھی ہوئے ہیں۔