مسائل کی وجہ کراچی کا انتظام 17 اداروں میں بٹا ہوا ہونا ہے: مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں مسائل کی وجہ شہر کا انتظام 17 مختلف اداروں میں بٹا ہوا ہونا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ڈیفنس کے کچھ علاقوں میں نکاسی کا نظام ہی نہیں ہے ، پمپ سے پانی نکال کر کہاں پھینکا جائے؟ یہ علاقے سندھ حکومت کے زیر انتظام نہیں آتے پھر بھی مسائل حل کرنے کےلیے تمام وسائل بروئے کار لارہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھارادر، میڈیسن مارکیٹ ، اردو بازار میں جہاں کیچڑ موجود ہے، اب وہاں سے اسے بھی نکالنےکا کام شروع کیا جائے گا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میں مسائل کی وجہ شہر کا انتظام 17 مختلف اداروں میں بٹا ہوا ہونا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہونے والی بارش کے بعد اب بھی کراچی کے پوش علاقوں ڈیفنس اور کلفٹن میں پانی کھڑا ہے اور علاقہ مکینوں نے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے دفتر کے سامنے دھرنا دے دیا ہے۔

مزید خبریں :