08 ستمبر ، 2012
واشنگٹن … امریکی ریاست ٹیکساس میں رواں سال کے دوران مچھروں کے کاٹنے کی بیماری کے باعث 46 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مچھر کے کاٹنے کی بیماری نیلی وائرس کے باعث رواں سال کے دوران ریاست کے ڈیلاس اور الپاسو کاؤنٹی میں کم از کم 46 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست میں مجموعی طور پر بیماری کے ایک ہزار تیرہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ واضح رہے کہ 1999ء میں امریکہ میں پہلی مرتبہ اس بیماری کی موجودگی کا ا انکشاف ہوا تھا۔ اس وقت امریکہ کی چھ ریاستیں اس بیماری کی لپیٹ میں ہیں۔