08 ستمبر ، 2012
کراچی…سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے آرڈیننس 2012 سے اختلاف کرتے ہوئے مسلم لیگ فنکشنل،نیشنل پیپلزپارٹی اور(ق)لیگ کے ایک وزیرنے استعفیٰ جمع کرادیا ہے۔مسلم لیگ(ق)کے صوبائی وزیرشہریارمہرنے بھی استعفیٰ جمع کرادیاہے۔مسلم لیگ فنکشنل کے وزراء جام مددعلی،ڈاکٹررفیق بھانبھن نے بھی اپنے اپنے استعفے جمع کرادیئے،اس کے علاوہ امتیازشیخ،ناصرنظامانی اورمعاونین خصوصی خادم حسین آرادین نے بھی استعفے جمع کردیئے ہیں ۔نیشنل پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیرعابدجتوئی نے بھی اپنا استعفیٰ جمع کرادیا ہے۔