پاکستان
10 فروری ، 2012

سندھ: سردی کی شدت برقرار، معمولات زندگی متاثر

کراچی … سندھ کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرارہے جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں ، محکمہ موسمیات نے اتوار سے ملک کے مختلف علاقوں میں دوبارہ بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کردی۔کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے،شدید سردی کے باعث سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں میں جہاں لوگوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے وہیں بعض علاقوں میں مختلف فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا،اگلے چوبیس گھنٹوں کے بعد سندھ اور بلوچستان میں سردی کی شدت میں کمی آنے کی توقع ہے،اسلام آباد، راول پنڈی، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی سرد ہواوٴں کا راج ہے،چترال،گلگت اور دیگربالائی علاقوں کے بعض حصوں میں رابطہ سڑکیں بند ہیں،محکمہ موسمیات نے اتوار سے شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے،اس دوران مری اور گلیات میں بھی مزید برف باری کا امکان ہے۔

مزید خبریں :