پاکستان
10 فروری ، 2012

وطن سے غداری نہیں کی ،سابق انڈس واٹرکمشنرجماعت علی شاہ

وطن سے غداری نہیں کی ،سابق انڈس واٹرکمشنرجماعت علی شاہ

ٹورنٹو … سابق انڈس واٹرکمشنرجماعت علی شاہ نے اپنے اوپرلگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ الزامات سے کوئی غدار نہیں ہوتا، اپنے دفاع کے لیے عدالتی یا وزارتی سطح پر فورم میں جاوٴں گا۔ٹورنٹو میں جیونیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سابق انڈس واٹرکمشنر نے کہا کہ ان کی 18 سال کی کارکردگی کو تو درست مانا جاتا ہے،صرف 19 ویں سال میں کچھ مفاد پرستوں نے ان پر الزامات لگائے، جماعت علی شاہ نے کہا کہ الزامات لگانے سے کوئی غدار نہیں ہوتا، وہ اپنا دفاع کریں گے اور الزامات کے خلاف عدالتی یا وزارتی سطح پر فورم میں بھی جائیں گے۔ سابق انڈس واٹرکمشنرنے کہا کہ ان کی والدہ کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی، اس لیے وہ ستمبر دوہزار گیارہ میں کینیڈا آئے، انہوں نے کہا کہ وہ دس سے پندرہ دنوں میں وطن واپس جائیں گے، اور انہیں اپنی پنشن بھی لینی ہے۔

مزید خبریں :