Time 05 ستمبر ، 2020
پاکستان

تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم، سردی کی چھٹیاں نہ دینے کا فیصلہ

وزارت تعلیم کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصکہ ‏کورونا کے دوران ہونیوالے تعلیمی نقصان کے ازالے کیلئے کیا گیا ہے— فوٹو: فائل

وفاقی وزارت تعلیم نے کورونا کی وجہ سے ہونے والے تعلیمی نقصان کے ازالے کے لیے ہفتے کی چھٹی ختم اور موسم سرما کی تعطیلات نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

 وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور رواں سال تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات بھی نہیں ہوں گی۔

وزارت تعلیم نے وفاقی نظامت تعلیمات کو اس حوالے سے مراسلہ جاری کردیا ہے  جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کو اسپیشل کلاسز کا انعقاد کیا جائے۔

وزارت تعلیم کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ‏کورونا کے دوران ہونیوالے تعلیمی نقصان کے ازالے کیلئے کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ 7 ستمبرکو ہوگا۔

مزید خبریں :