09 ستمبر ، 2012
ملتان … ملتان میں ہونیوالی موسلا دھار بارشوں کے باعث نہر شاخ مدینہ میں 10 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، 100 ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آگئی جبکہ تیار فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، محکمہ انہار نے تاحال امدادی کام شروع نہیں کئے۔ پولیس کے مطابق قادر پور راں کی نہر شاخ مدینہ میں موسلا دھار بارشوں کے باعث 10 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس سے 100 ایکڑ اراضی زیر آ گئی اور تیار فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ محکمہ انہار نے امدادی کارروائی شروع نہیں کی، سرکاری عملہ شگاف کے مقام پر بوریاں ڈال کر چلا گیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ امدادی کام صبح کیا جائے گا۔ متاثرین کے مطابق شگاف کے مقام سے مسلسل پانی بہہ رہا ہے اور مزید زرعی زمین کو نقصان پہنچا رہا ہے۔