Time 10 ستمبر ، 2020
پاکستان

مرید عباس قتل کیس: ضمانت خارج ہونے پر ملزم عادل زمان سپریم کورٹ سے فرار

نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس قتل کیس کا اہم ملزم عادل زمان درخواست ضمانت خارج ہونے پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری سے فرار ہو گیا۔

مرید عباس قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کی کچھ عرصہ قبل مقامی عدالت سے ضمانت پر رہائی ہوئی تھی جس کے خلاف مقتول کے فریق کی جانب سے عدالتی چارہ جوئی کی گئی اور  آج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس فیصل عرب اور  جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے عادل زمان کی ضمانت کے کیس کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے مرید عباس قتل کیس میں ملزم عادل زمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا سندھ ہائیکورٹ کا حکم نامہ معطل کر دیا۔

ضمانت پر رہائی کا حکم نامہ مسترد ہونے پر عادل زمان سپریم کورٹ کراچی رجسٹری سے فرار ہو گیا۔ عدالت نے ملزم کو دوبارہ گرفتار کر کے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس مین کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے وقت اہم شواہد کو نظر انداز کیا، ملزم کے خلاف 4 گواہ موجود ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ملزم جائے وقوعہ پر موجود تھا۔

مزید خبریں :