پاکستان
10 فروری ، 2012

پشاو ر:حملے میں زخمی ایس ایچ او دم توڑ گیا

پشاور … پشاور کے علاقے ناصر باغ میں پولیس وین پرشرپسندوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایس ایچ او نزاکت شاہ اسپتال میں دم توڑ گئے۔ نماز جنازہ آج صبح گیارہ بجے پولیس لائن میں ادا کی جائے گی۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او ناصر باغ نزاکت علی معمول کے گشت پرتھے کہ میاں خان گڑھی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں ایس ایچ او نزاکت شاہ شدید زخمی ہوئے۔ جنھیں فوری طور پرطورپرلیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا دیا گیا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ان کی نماز جناہ آج صبح 11بجے پولیس لائن میں ادا کی جائے گی۔ ایس ایچ او کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام اور ان کے عزیز واقارب اسپتال پہنچ گئے۔

مزید خبریں :