پاکستان

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے بیٹے کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

اسلام آباد: ایف آئی اے نے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے بیٹے کو بیرون ملک روانگی سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے بیٹے عبداللہ خاقان عباسی اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی روانہ ہورہے تھے کہ ایف آئی اے امیگریشن نے انہیں آف لوڈ کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ عبداللہ خاقان عباسی پرواز ای کے 613 سے دبئی جارہے تھے اور ان کو نام نیب کی اسٹاپ لسٹ میں ہونے کے باعث آف لوڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :