18 ستمبر ، 2020
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق چیئرمین سینیٹ، سینیٹر رضاربانی نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد میرے اندر کا سیاست دان گُم ہو گیا اور اب اپنے نظریات افسانے کی صورت میں ہی بیان کر سکتا ہوں۔
اسلام آباد میں سینٹر رضا ربانی کی کتاب 'دی اسمائل اسنیچرز' کی تقریب رو نمائی ہوئی جس میں سیاست دانوں اورسماجی شخصیات کے علاوہ تمام دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک ہوئے۔
تقریب سے خطاب میں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ذولفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے قتل کے بعد میرے اندر کا سیاستدان گم ہوگیا، میرے اندر کے سیاستدان کے گم ہو جانے کے بعد اندر کا لکھاری جاگا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایک سیاست دان کے طور پر خود میں ایک جنگ لڑ رہے تھے جس نے انہیں لکھاری بننے پر مجبور کیا۔
تقریب میں شریک دیگر مقررین نے رضا ربانی کی کتاب میں بچوں کی مسکراہٹیں چھینے جانے کے عمل کی عکاسی کو خوب سراہا۔