10 فروری ، 2012
لاہور…لاہورمیں ملتان روڈ کھاڑک اسٹاپ پر زمین بوس ہونے والی دوا سازفیکٹری کا ملبہ ہٹانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے،پانچ روز سے جاری ریسکیو آپریشن میں ملبے کے نیچے سے 24 لاشوں جبکہ 16 زخمیوں کو نکالا گیا۔دوا ساز فیکٹری پیر کی صبح زور دار دھماکے سے زمین بوس ہوئی تھی۔فیکٹری کا ملبہ اٹھانے اور انسانی جانوں کو بچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ،شہری دفاع،فلاح انسایت فاوٴنڈیشن اور ریسکیو کی ٹیموں نے ملبہ ہٹانے کے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ رات گئے ملبے سے برآمد ہونے والی لاش سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے جبکہ 16 زخمیوں کو بھی اب تک ملبے سے نکالا جا چکا ہے۔ ریسکیو ذرائع ے ملبہ ہٹانے کاکام روک دیاہے۔