کھیل
10 ستمبر ، 2012

امریکا کی سرینا ولیمز نے چوتھی بار یو ایس اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا

امریکا کی سرینا ولیمز نے چوتھی بار یو ایس اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا

نیویارک … سرینا ولیمز نے چوتھی بار یو ایس اوپن ٹینس کا ویمنز ایونٹ جیت لیا، امریکی اسٹار کا یہ 15 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے، فائنل میں ورلڈ نمبر ون وکٹوریہ آزارینکا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نیویارک میں کھیلے گئے سال کے آخری گرینڈ سلیم ٹینس ایونٹ کا فائنل ہفتے کی شام ہونا تھا تاہم بارش کے باعث ایک روز کیلئے ملتوی کئے گئے ویمنز سنگلز ٹائٹل میچ میں میزبان کھلاڑی سرینا ولیمز نے دنیا کی نمبر ایک بیلارس کی وکٹوریہ آزارینکا کیخلاف 2-1 سے کامیابی حاصل کی۔ سرینا نے پہلا سیٹ 6-2 سے جیتا تو ان کی حریف نے اگلے سیٹ میں 2-6 سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا جس کے بعد تیسرا سیٹ کافی سنسنی خیز ثابت ہوا جب ایک موقع پر امریکی کھلاڑی کو 5-2 کی برتری حاصل تھی تاہم بیلا رس کی وکٹوریہ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ 5-5 سے برابر کردیا۔ 31 ستمبر کو اپنی 26 ویں سالگرہ منانے والی امریکی اسٹار سرینا ولیمز نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے آخری دو گیمز جیت کر یو ایس اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انہوں نے آخری بار 2008ء میں یو ایس اوپن ٹائٹل جیتا تھا۔ فائنل میں شکست کے بعد وکٹوریہ آزارینکا اپنے جذبات پر قابو نہ پاسکیں اور پھوٹ پھوٹ کر روپڑیں جبکہ امریکی اسٹار کھلاڑی سرینا ولیمز کی جیت کی خوشی دیدنی تھی۔

مزید خبریں :