Time 23 ستمبر ، 2020
پاکستان

گیس کی کمی کا بہانہ: کے الیکٹرک کی رات گئے بھی شہر میں لوڈشیدنگ

Unmute
Current Time 0:00
/
Duration Time 0:00
Loaded: 0%
Progress: 0%
Stream TypeLIVE
Remaining Time -0:00
 

کراچی میں کے الیکٹرک نے گیس پریشر میں کمی کا بہانہ بناکر لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا اور رات کے اوقات میں بھی شہر میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

شہر کے مخلتف علاقوں میں کے الیکٹرک کی جانب سے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

کیماڑی کے مختلف علاقوں سمیت، بھٹہ ویلیج، لیاری، کھارادر، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، نیاآباد، کھڈا مارکیٹ، نارتھ کراچی، گلستان جوہر، گارڈن ویسٹ، لیاقت آباد سمیت شہر کے مختلف علاقے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متاثر ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دن کے بعد رات گئے بھی بجلی بند کردی جاتی ہے،گرم موسم میں بجلی کی بندش سے مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کم گیس پریشر کے باعث بجلی کی پیداواری صلاحیت متاثر ہونے کی وجہ سے 400 میگاواٹ بجلی کی فراہمی متاثر ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ سائٹ اور کورنگی سمیت گیس پر چلنے والے پاور پلانٹس متاثر ہیں، تاہم فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس پوری استعداد پر چل رہے ہیں جب کہ بجلی کی طلب پوری کرنے کے لیے آر ایل این جی کی فراہمی کی درخواست کی گئی ہے۔

 ترجمان کا کہنا تھا کہ گیس سپلائی میں کمی کے باعث صنعتی شعبوں میں لوڈ شیڈنگ بڑھنے کا خدشہ ہے لہٰذا موجودہ صورتحال کے حل کے لیے ایس ایس جی سی سےرابطے میں ہیں۔

مزید خبریں :