دنیا
10 ستمبر ، 2012

عراق میں خودکش حملوں میں 11فوجیوں سمیت 88 افراد ہلاک

عراق میں خودکش حملوں میں 11فوجیوں سمیت 88 افراد ہلاک

بغداد … عراق میں متعدد خودکش حملوں میں 11فوجیوں سمیت 88سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق عراقی شہر عمارہ میں ایک مزار اور ایک مارکیٹ میں دو مختلف کار دھماکوں کے نتیجہ میں کم ازکم 16افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 16فوجیوں سمیت ایک سو سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دومیل کے علاقے میں ایک فوجی چوکی پر فائرنگ اور کار بم حملے میں 11فوجی ہلاک اور سات زخمی ہوئے ہیں۔ سرکوک میں ایک تیل کمپنی کے دفتر میں پولیس گارڈ کی ملازمت کے لئے آنے والوں پر کار کے ذریعے خودکش حملے میں 8افراد ہلاک ہو گئے۔ کرکوک میں ایک اور کار اور ایک موٹر سائیکل کے ذریعے کرائم انویسٹی گیشن کے دفتر کے سامنے خودکش حملوں میں 7افراد ہلاک اور 40زخمی ہو گئے۔ یعقوبہ، سمارہ ، بصیرہ اور ملک کے دیگر علاقوں میں متعدد دھماکوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :