پاکستان
Time 27 ستمبر ، 2020

کسانوں کو واجبات کی عدم ادائیگی پر شوگرملز مالکان کے وارنٹ گرفتاری جاری

کسانوں کو کروڑوں روپے کے واجبات ادا نہ کرنے والی شوگرملز کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔ 

کین کمشنر نے 17 کروڑ روپے کی عدم ادائيگی پر ایک شوگر مل کے مالکان کے خلاف جھنگ کے تھانوں میں 2 مقدمات درج کرائے ہیں۔

ایف آئی آر کین کمشنر پنجاب کی مدعیت میں درج کرائی گئی جس کے مطابق شوگر مل کسانوں کے 17 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ادا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

اوکاڑہ کی شوگر مل 29 کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے جس پر کین کمیشن پنجاب نے شوگر ملز مالکان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے ہیں۔

کین کمشنرپنجاب نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اور ڈی پی او اوکاڑہ کو مل مالکان کو گرفتار کرنے کی درخواست کردی۔

مزید خبریں :