دنیا
Time 29 ستمبر ، 2020

امارات کا 2024 میں چاند پر خلائی مشن بھیجنے کا اعلان

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 2024 میں چاند پر خلائی مشن بھیجنے کا اعلان کردیا جو عرب دنیا کا پہلا چاند مشن ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المختوم نے اپنی ٹوئٹ میں چاند پر خلائی مشن بھیجنےکا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ مشن 2024 میں چاندکی سطح پر اترے گا جس کے بعد یو اے ای چاند پر مشن بھیجنے والا عرب دنیاکاپہلا اور دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ چاندمشن کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر، ڈیٹا بین الاقوامی سطح پر تحقیقی مراکز کے ساتھ شیئر کیا جائے گا، چاند پر تحقیق کرنا متحدہ عرب امارات کی خلائی حکمت عملی کاحصہ ہے۔

چاند پر بھیجا جانے والا خلائی جہاز مکمل طورپراماراتی سرزمین پر اماراتی انجینئرزکی جانب سے بنایا جائے گا۔

مزید خبریں :