دنیا
10 ستمبر ، 2012

بیلجیئم سے یہودیوں کی بے دخلی،وزیراعظم نے معافی مانگ لی

بیلجیئم سے یہودیوں کی بے دخلی،وزیراعظم نے معافی مانگ لی

برسلز… بیلجیئمکے وزیراعظم ایلیو ڈی روپو نے دوسری عالمی جنگ کے دوران یہودیوں کو بیلجیئم سے بے دخل کرنے پر معافی مانگ لی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے یہ معافی بیلجیئم کے شہر مچلین میں یہودیوں کی بیلجیئم سے بے دخلی کے آغاز کی 70ویں برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب میں مانگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہودیوں کو جنگ کے دوران بے دخل کرنے پر شرمندہ اور افسردہ ہیں۔ واضح رہے کہ بیلجیئم کے شہر مچلین سے 9ستمبر 1942ء کو یہودیوں کو بے دخل کر کے نازیوں کے کیمپوں کے حوالے کرنے کا سلسلہ شروع ہوا تھا اور جنگ کے دوران بیلجیئم سے 56ہزار یہودیوں کو بے دخل کر کے25ہزار یہودیوں کو نازیوں کے حوالے کیا گیاجنہوں نے بے دخل ہونے والے یہودیوں کو ہلاک کیا اور ان میں سے صرف 1200یہودی زندہ بچ سکے تھے ۔

مزید خبریں :