دنیا
10 ستمبر ، 2012

آسٹریلیا :غیرقانونی تارکین وطن کی منتقلی رواں ہفتے شروع ہوگی

سڈنی… آسٹریلیا سمندری راستے کے ذریعے پہنچنے والے غیرقانونی تارکین وطن کی جزائر ناؤرو منتقلی کا سلسلہ رواں ہفتے شروع کرے گا۔ آسٹریلیا کے وزیر برائے امیگریشن کرس بوون نے بتایا ہے کہ آسٹریلیا یسے غیر قانونی تارکین وطن کو جزائر ناؤرو بھجوانے کا سلسلہ رواں ہفتے شروع کیا جارہا ہے۔ کرس بوون نے بتایا کہ غیرقانونی تارکین وطن کو جزائر ناؤرو اور منوس بھجوانے کیلئے باضابطہ مسودہ قانون پیرکو آسٹریلوی پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا ہے جس کے تحت نورو اور منوس میں اس سال 13 اگست کے بعد سمندری راستے کے ذریعے آسٹریلیا آنے والے غیرقانونی تارکین وطن کو ویزے دیئے جانے کے بارے فیصلے کئے جانے تک رکھا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ غیرقانونی تارکین وطن کے قیام کیلئے نشاندہی کردہ جگہوں کی منظوری پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے رواں ہفتے ہی حاصل ہوجائے گی جس کے فوری بعد حراستی مراکز سے تارکین وطن کی ناؤرو اورمنوس منتقلی شروع کردی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا ناؤرو اورمنوس میں عارضی قیام گاہیں بنارہا ہے جن کی تعمیر اب تقریباً مکمل ہے۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا کے اس منصوبے پر سالانہ کئی ملین آسٹریلوی ڈالرخرچ ہونگے۔ اس منصوبے کا مقصد غیرقانونی طریقہ کار سے آسٹریلیا آنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

مزید خبریں :