Time 30 ستمبر ، 2020
پاکستان

ووٹ کسی اور کے نام ڈالا جاتاہے، نکلتاکسی اور کے نام سے ہے، مریم نواز

نواز شریف کی تقریرکے بعد اظہار کی جو آزادی حاصل ہوئی ہے اس کاکریڈٹ نواز شریف کو جاتاہے،مریم نواز،فوٹو:فائل

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نےکہا ہےکہ ووٹ کسی اور کے نام ڈالا جاتاہے، نکلتاکسی اور کے نام سے ہے۔

لاہور میں ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ  نوازشریف کی تقریر سے عدلیہ، میڈیا، ن لیگ اور عوام کے مؤقف کو تقویت ملی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی تقریرکے بعد اظہار کی جو آزادی حاصل ہوئی ہے اس کاکریڈٹ نواز شریف کو جاتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کسی اور کے نام ڈالا جاتاہے، نکلتاکسی اور کے نام سے ہے اور کٹھ پتلی نظام مزیدکٹھ پتلیوں کو جنم دیتا ہے۔

انہوں نےکہا کہ شہباز شریف نے بھائی ہونےکے ساتھ ساتھ سیاسی اور ذاتی مشکلات کےباوجود واضح کردیاہےکہ ان کےقائد نوازشریف ہیں، شہبازشریف کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتی ہوں۔

مزید خبریں :