دنیا
10 ستمبر ، 2012

امریکی صدر اوباما کے حفاظتی دستے کا اہلکار گاڑی کی ٹکر سے ہلاک

واشنگٹن… امریکی صدر باراک اوباما کے حفاظتی دستے کا اہلکارگاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہو گیا۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کار نی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یہ واقعہ ریاست فلوریڈا میں پیش آیا جہاں صدر باراک اوباما ایک انتخابی جلسے سے خطاب کیلئے جا رہے تھے کہ ان کے حفاظتی دستے کا گارڈ ہائی وے کو ٹریفک کیلئے بند کرتے ہوئے مخالفت سمت سے آنے والی گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا۔ ادھر پولیس ترجمان سارجنٹ ٹکاٹ پاسکا ریلا نے صحافیوں کو بتایا کہ بروس سینٹ لارنٹ نامی اہلکار اس وقت مخالف سمت سے آنے والی گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا جب وہ صدر باراک اوباما کی ریاست فلوریڈا کی پام بیچ کاؤنٹی میں واقع کنونشن سنٹر میں ہونے والے انتخابی جلسے کیلئے روانگی سے قبل شہر کی ہائی وے کو ٹریفک کیلئے بند کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب صدر کا قافلہ شاہراہ سے گزرا تو پولیس اہلکار کا زخمی جسم گاڑی کے نیچے واضح نظر رہا تھا جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا گیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔

مزید خبریں :