Time 02 اکتوبر ، 2020
پاکستان

ن لیگی رہنما نہال ہاشمی کے اہلخانہ اور پولیس کے درمیان جھگڑا

کراچی کے علاقے ملیر کالابورڈ پر ن لیگی رہنما نہال ہاشمی کے اہلخانہ اور پولیس کے درمیان مبینہ جھگڑے واقعہ پیش آیا ہے۔

اس حوالے سے نہال ہاشمی کے بیٹے نصیر ہاشمی کا کہنا ہے کہ  مجھےاورگھروالوں کوپولیس سعوآباد تھانے لے کر آئی ہے، اہلکاروں نےگھروالوں کوروک کرمیرےقریب آنےکی کوشش کی، پولیس اہلکاروں کوقریب آنےسےروکا توانہوں نےمیرا موبائل فون توڑدیا۔

نصیرہاشمی نے مزید کہا کہ ’ پولیس نےمجھے اورمیری والدہ کو زدو کوب کیا۔

اس حوالے سے پولسی کا مؤقف ہے کہ نہال ہاشمی کےاہلخانہ کا ملیر میں کسی اور سے جھگڑا ہورہا تھا، اس دوران اہلکاروں نے بچاؤ کی کوشش کی تھی، نہال ہاشمی کے اہلخانہ نے پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑدیں۔

فوٹو: اسکرین گریب


مزید خبریں :