پاکستان
10 فروری ، 2012

وزیراعظم کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت مکمل

وزیراعظم کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت مکمل

اسلام آباد…سپریم کورٹ میں لارجر بنچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کے بعد آرڈر لکھوانا شروع کردیا ہے۔اس سے قبل اعتزار احسن نے عدالت کے روبرو کہا کہ چھ آپشن والے فیصلے میں بہت سخت الفاظ لکھے گئے،آپشن میں وزیراعظم کیخلاف اتنا کچھ کہہ دیا گیا کہ وہ امین نہیں رہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم 2 دن سے بہت نرم بات کررہے ہیں ، ہم نے آپ کے سامنے اداروں کے مفاد میں تین ،4چیزیں رکھی ہیں۔اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعظم پارلیمنٹرین ہیں،عدالت کی ان سیزیادہ شایدہی کوئی عزت کرے۔اس پر چیف جسٹس نے کہا کہتنا کہنے کے بعد بھی یہی رہنا ہے تو پھر ٹھیک ہے، آپ سے بہتر کوئی شخص نہیں ۔جسٹس خلجی عارف نے کہا کہ وزیراعظم نے فیصلے پر عمل نہ کیا تو پھر اور بھی کوئی نہیں کرے گا۔چیف جسٹس نے کہ اعتزازجیسی قدآورقانون دان شخصیت بات نہیں پہنچاسکتاتوکیاکرسکتے ہیں،جسٹس جواد نے کہا کہ چودھری صاحب ٹھیک ہے، ہم نے ملک کا مفاد آپ سے پوچھا، آپ نے کہہ دیا کہ نہیں ہوسکتا۔عدالت نے اعتزاز کو دس منٹ دیئے کہ وہ وزیراعظم سے بات کرلیں لیکن اعتزاراحسن نے کہا کہ 10منٹ کے بجائے دس ،15 روز کی مہلت دیدیں۔سماعت مکمل ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے آرڈر لکھوانا شروع کردیئے ہیں۔

مزید خبریں :