پاکستان
14 جنوری ، 2012

اسلام آباد میں تحریک انصاف کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس

اسلام آباد میں تحریک انصاف کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس

اسلام آباد… حکومت اور فوج میں چپقلش سے پیدا ہونے والی ملکی صورت حال اور اسکے ممکنہ سیاسی اثرات پر غور کیلئے ، پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے ۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے مجلس عاملہ کے اجلاس میں سو سے زائد رہنماء شریک ہیں۔ اجلاس کے شرکاء موجودہ ملکی صورت حال کے تناظر میں اپنی جماعت کی حکمت عملی بنانے اور اپنی عوامی حمایت بڑھانے کے معاملات پر غور کررہے ہیں، تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت کے بعض انتظامی امور بھی مجلس عاملہ کے اجلاس میں زیر غور آئیں گے، اجلاس کے فیصلوں کا باضابطہ اعلان آج شام کو نیوزبریفنگ میں کیا جائے گا۔

مزید خبریں :