10 فروری ، 2012
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کردی ہے۔وزیر اعظم پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد ہونے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے بعد انٹرا کورٹ اپیل کو خارج کردیا۔آرڈر کے متن میں کہاگیا کہ عدالت نے وزیراعظم کے وکیل کوپوری طرح سنا گیا ہے، سات رکنی بنچ نے فردجرم عائدکرنے سے متعلق جوفیصلہ دیااس پریوسف رضاگیلانی نے اپیل دائر کی، توہین عدالت کی فردجرم فیصلے سے پہلے شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا،آرڈرمیں مزید لکھوایا گیا کہ این آر او کو غیر آئینی اور سرے سے کالعدم قرار دیا گیا اورپارلیمنٹ نے بھی این آر او کو کوئی قانونی حیثیت نہیں دی، تمام مقدمات ملک اوربیرون ملک بحال کرنے کے لئے تفصیلی وجوہات دیں،یہ بھی سیاق و سباق سے باہر نہیں ہوگا۔آرڈر میں عدالت نے این آراو نظرثانی کیس بھی خارج کردیا۔متن میں کہا گیا ہے کہ این آراو عمل درآمدکیس کے فیصلے پر بھی عمل درآمد نہیں ہوا۔فیصلے کے بعد وزیر اعظم 13فروری کو عدالت میں حاضر ہوں اور ان پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد ہوگی۔