10 ستمبر ، 2012
دبئی … تیسرے اورسیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کوفتح کیلئے169رنز کا ہدف دیا ہے ۔پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے مہمان ٹیم کے اوپنرزنے ابتدائی اوورز میں کھل کر پاکستانی بولرز کی خوب پٹائی کی اور10.4اوورز میں111رنز بنائے جس میں ڈیوڈ وارنرکے شاندار59 رنز جس میں6چھکے اور ایک چوکا جبکہ شین واٹسن نے47رنز کی اننگ کھیلی جس میں5چھکے اور ایک چوکا شامل تھا تاہم یاسر عرفات نے اپنے ابتدائی دو اوورز میں دنوں اوپنرز کو آؤٹ کرکے اپنے انتخاب کو درست کر دکھایا جس کے بعد آسٹریلیا کا اسکور بھی اس رفتار کو برقرار نہیں رکھ سکا جو اوپنرز لے کر چل رہے تھے،جبکہ گلین میکس ویل 27رنز کے ساتھ قابل ذکر رہے،یوں آسٹریلیا نے مقررہ20اوورز میں7وکٹ کے نقصا ن پر168بناکر پاکستان کو جیت کے لئے169رنز کاہدف دیا ۔پاکستان کی جانب سے یاسر عرفات،سعید اجمل اور عمر گل نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔