09 اکتوبر ، 2020
کراچی: کورونا میں مبتلا پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی شدید علیل ہوگئے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما وقار مہدی کے مطابق راشد ربانی کورونا وائرس سے متاثرہ ہیں جس کے باعث ان کے پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں اور انہیں سانس لینے میں شدید تکلیف ہے۔
وقار مہدی کا کہنا تھا کہ راشد ربانی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے، عوام ان کی صحتیابی کیلئے دعاکریں۔