11 ستمبر ، 2012
نیویارک … برطانیہ کے اینڈی مرے نے دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ کو فائنل میں شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا، وہ 1936ء کے بعد گرینڈ سلیم ٹینس ایونٹ جیتنے والے پہلے برطانوی کھلاڑی بن گئے ۔ نیویارک کے فلشنگ میڈوز ٹینس ارینا میں کھیلے جارہے سال کے آخری گرینڈ سلیم ٹینس ایونٹ کا مینز فائنل ریکارڈ 4 گھنٹے 54 منٹ تک جاری رہا۔ برطانیہ کے اینڈی مرے نے جمہوریہ چیک کے نوواک جوکووچ کو 3-2 سے شکست دے کر نئی تاریخ رقم کی۔ 25 سالہ برطانوی کھلاڑی کی پہلے گرینڈ سلیم ٹائٹل کی جیت کا اسکور 7-6 (12-10)، 7-5، 2-6، 3-6 اور 6-2 رہا۔ 2003ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب سال کے چاروں گرینڈ سلیم ٹائٹل چار مختلف کھلاڑیوں کے پاس ہیں۔ اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے اینڈی مرے سے قبل 76 سال پہلے 1936ء میں فریڈ پیری نے بھی یو ایس اوپن ٹینس ایونٹ جیتا تھا۔