Time 12 اکتوبر ، 2020
پاکستان

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا 7 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کا نوٹس

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نےقلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی اڈہ میں7 سالہ بچے انعام اللہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعےکا نوٹس لے لیا۔

  چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے 7سالہ بچے انعام اللہ کے والد کی درخواست کو آئینی درخواست میں تبدیل کرتے ہوئے سماعت کی۔

کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفندیارکاکڑ، ڈی آئی جی پولیس اظہراکرام اور ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ طارق جاوید مینگل ذاتی حیثیت میں  عدالت میں پیش ہوئے ۔

 ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ نے عدالت کو بتایاکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتول بچے کے ساتھ زیادتی ثابت ہوئی ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔

چیف جسٹس نےکمشنر کوئٹہ کو ہدایت کی کہ وہ تحقیقات کے لیے لیویزکے ساتھ پولیس کو بھی شامل کریں اور خود تمام تحقیقاتی عمل کی نگرانی کریں۔

عدالت  نے  تینوں افسران کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایات دے دی ہیں۔

خیال رہے کہ قلعہ عبداللہ  کے علاقے میزئی اڈہ میں 2 روز قبل7سالہ بچے انعام اللہ کو زیادتی کے بعد قتل کردیاگیا تھا اور اس کی لاش درخت سے لٹکا دی گئی تھی۔ 

مزید خبریں :