13 اکتوبر ، 2020
کراچی پولیس کے اہلکاروں نے ہی مبینہ طور پرگلستان جوہر میں شہری کی موٹر سائیکل غائب کردی۔
موٹرسائیکل کامالک فریادلےکر تھانے پہنچا تو پولیس اہلکاروں نےحدودکا اعتراض کرکے دو تھانوں کے درمیان شہری کو 'شٹل کاک' بنادیا۔
4 اکتوبر کو ہونے والے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں کامران چورنگی کے قریب موبائل میں آنے والے پولیس اہلکاروں کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔
متاثرہ شہری کاکہنا ہےکہ جوہر تھانے والے والے شارع فیصل بھیج رہے ہیں اور شارع فیصل والے گلستان جوہر تھانے۔
دوسری جانب پولیس کا مؤقف ہےکہ موٹرسائیکل غائب ہونے سے متعلق تفتیش شروع کی جارہی ہے۔