Time 13 اکتوبر ، 2020
پاکستان

مولانا عادل کا قتل: غلام نبی میمن کی سربراہی میں 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل

جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان اور ان کے ڈرائیور کے قتل کی تحقیقات کےلیے کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی ٹیم بنادی گئی ہے۔

آئی جی سندھ مشتاق مہر نے جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹرعادل خان اور ان کے ڈرائیورمقصود کی شاہ فیصل کالونی میں قتل کی تحقیقات کےلیے کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کی سربراہی میں 4 رکنی ٹیم تشکیل دی ہے۔

 4رکنی ٹیم میں کراچی پولیس چیف سمیت  ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) عمر شاہد، ڈی آئی جی شرقی نعمان صدیقی اور ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ  شامل ہیں۔

 کمیٹی کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ جب چاہیں کسی بھی یونٹ سے کسی بھی افسر کو تحقیقات میں معاونت کے لیے طلب کرسکتے ہیں۔

 ٹیم کو ہدایات دی گئی ہیں کہ تحقیقات  کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر آئی جی سندھ کو مطلع کیا جائے۔

خیال رہےکہ مولاناعادل اور ان کے ڈرائیور کوگزشتہ ہفتے شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم ملزمان نےفائرنگ کرکے شہیدکردیا تھا۔

پولیس کی مدعیت میں مولانا عادل اور ڈرائیور کے قتل کامقدمہ شاہ فیصل تھانے میں درج کیا گیا ہے جس میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :