پشاور ہائیکورٹ کا سماجی کارکن ادریس خٹک کا فوجی عدالت میں ٹرائل روکنے کا حکم

پشاور ہائی کورٹ نے سماجی کارکن ادریس خٹک کا فوجی عدالت میں ٹرائل روکنے کا حکم دے دیا۔

 پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس  وقار احمد سیٹھ اور جسٹس ناصر محفوظ نے کیس کی سماعت کی۔

ادریس خٹک کے وکلاء عبداللطیف آفریدی اورطارق افغان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت سے استدعاکی کہ فوجی عدالت میں ادریس خٹک کا ٹرائل نہیں ہوسکتا، فوجی عدالت میں ادریس خٹک کے ٹرائل کو غیر قانونی قرار دیاجائے۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماجی کارکن ادریس خٹک کا ٹرائل فوجی عدالت میں روکنے اور ادریس خٹک کی درخواست پر فیصلہ ہونے تک ان کے خلاف مزید کارروائی نہ کرنےکا حکم دیا ہے ۔

مزید خبریں :