Time 15 اکتوبر ، 2020
پاکستان

ڈاکٹر ماہا شاہ کی قبر کشائی، میڈیکل ٹیم نے نمونے حاصل کرلیے

میرپورخاص کے گاؤں گروڑ شریف میں ڈاکٹر ماہا شاہ کی میت کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ فرانزک رپورٹ 10 سے 15 روز میں آنے کا امکان ہے۔ 

5 رکنی میڈیکل بورڈ نے گاؤں گروڑ شریف کے قبرستان پہنچ کر ڈاکٹر ماہا کی قبرکشائی کے بعد نمونے لیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ میڈیکل بورڈ میں دو لیڈی ڈاکٹرز کے علاوہ لمس جامشورو کے فارنزک اور پیتھالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسرز بھی شامل تھے۔

میڈیکل بورڈ کے چئیرمین ڈاکٹر محمد علی قریشی کے مطابق اجزاء کراچی کیمیکل لیبارٹری روانہ کیے جائیں گے۔ فرانزک رپورٹ 10 سے 15 روز میں آنے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر ماہا نے دو ماہ قبل کراچی میں مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کی تھی۔

ماہا کے والد کی درخواست پر عدالت نے قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کی اجازت دی تھی۔

مزید خبریں :