11 ستمبر ، 2012
واشنگٹن…امریکا کے صدر باراک او باما اگست میں اپنے صدارتی انتخابی مہم کیلئے فنڈ اکھٹا کرنے میں اپنے مخالف صدارتی امیدوار کو پیچھے چھوڑ گئے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر باراک اوباما اور ان کے ڈیموکریٹ ساتھیوں نے انتخابی مہم کیلئے اگست میں 114ملین ڈالر اکٹھے کرنے میں کامیابی حاصل کی جبکہ صدر باراک اوباما کے مخالف امیدوار ریاست میساچوسیٹس کے سابق گورنر مٹ رومنی اور ان کے ریپبلکن ساتھی 111ملین ڈالر اکٹھے کر سکے ۔ جولائی میں صدر باراک اوباما نے 75ملین ڈالر اور رومنی نے 101ملین ڈالر اکٹھے کئے تھے تاہم اگست میں صدر اوباما ان 317,000ڈونروں سے پیسے نکلوانے میں کامیاب رہے جنہوں نے پہلے کبھی صدارتی مہم کیلئے فنڈ نہیں دیئے تھے ۔