Time 17 اکتوبر ، 2020
پاکستان

کراچی: فلیٹ میں چھاپہ، غیر اخلاقی ویب سائٹ چلانے والا گروہ پکڑا گیا

چھاپےکے دوران 9 موبائل فون،کمپیوٹر اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز بھی قبضے میں لی گئی ہیں،ایف آئی اے،فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبرکرائم ونگ نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے غیراخلاقی ویب سائٹ چلانے والے گروہ کو گرفتارکرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گلشن اقبال کے ایک فلیٹ میں چھاپہ مارکر غیر اخلاقی ویب سائٹ چلانے والےگروہ کو مرکزی ملزم سمیت گرفتارکیاگیا ہے۔

گرفتار ہونے والے مرکزی ملزم کی شناخت فیصل قادر کے نام سے ہوئی ہے جوگلشن اقبال کے فلیٹ میں غیر اخلاقی ویب سائٹ کا دفتر چلا رہا تھا، چھاپےکے دوران 9 موبائل فونز، کمپیوٹر اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق برآمد کی جانے والی الیکٹرانک ڈیوائسز سے غیر اخلاقی ویڈیوز اور لڑکیوں کا ڈیٹاملا ہے، یہ گروہ ورچوئل کرنسی کے نام پر خواتین کو غیر اخلاقی کاموں میں استعمال کرتا تھا اور ایپ کے ذریعے انہیں دیگر گاہکوں سے بھی ملواتا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق گروہ نے کچھ لڑکیوں سے زبردستی غیراخلاقی کام بھی کرائے جب کہ انہوں نے ملازمت دینے کے لیے مختلف اخبارات میں اشتہارات بھی دیے۔

غیر اخلاقی ویڈیو کالز کرنے والی خواتین کو کرنسی کے نام پر ڈائمنڈ دیے جاتے تھے اور جو خاتون جتنے زیادہ ڈائمنڈ حاصل کرتی اسے اتنی ہی زیادہ تنخواہ ادا کی جاتی تھی اور 4 لاکھ ڈائمنڈ حاصل کرنے پر خاتون کو 7 ہزار روپے ادا کیے جاتے تھے۔

مزید خبریں :