11 ستمبر ، 2012
ینگون…اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کے وفد نے گزشتہ روز برما کے فساد زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کیلئے امداد اور عطیات کا اعلان کیا۔ وفد نے مغربی برما کے فساد زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور فسادات کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وفد کے ارکان پناہ گزینوں کے کیمپوں میں بھی گئے ا ور ان کیلئے عطیات اور امداد کا اعلان کیا۔ نیو یارک کی انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے برماکی فوج کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے فسادات کے دوران روہنگیا کے بے گھر مسلمانوں پر گولیاں چلائیں گئیں ۔ برما کے سرکاری اخبار کے مطابق وفد نے تازہ ترین صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور متاثرین کی بحالی کیلئے فنڈز کا اعلان بھی کیا۔