پاکستان
14 جنوری ، 2012

حقانی کے وکیل نے میرے وکیل پر نامعقول الزام لگائے،منصوراعجاز

حقانی کے وکیل نے میرے وکیل پر نامعقول الزام لگائے،منصوراعجاز

واشنگٹن… منصور اعجاز نے کہا ہے کہ حسین حقانی کے وکیل نے میرے وکیل اکرم شیخ کے خلاف نامعقول اور غیر سنجیدہ الزامات لگائے ہیں ۔ ایک بیان میں منصور اعجاز نے کہا کہ یہ یقینی طور پر الزامات کسی میرٹ کی بنیاد پر نہیں اور اس بات کااظہارہیں کہ حسین حقانی بنیادی انگریزی کی اہلیت اور سمجھ کھوچکے ہیں ،اسی لئے وہ وزیر اعظم ہاوٴس میں بیٹھے خودتیار کردہ صورتحال سے نکلنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ حسین حقانی میرے وکیل پر حملے کر رہے ہیں ،جس نے پاکستان میری زندگی کو لاحق خطرے کے بارے میں بات کی ہے،جہاں مجھے جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہونا ہے، اس حوالے سے دھمکی مجھے اسے ای میل ایڈریس سے ملی ہیں جو میں نے میموکے اوریجنل مسودے کے لئے استعمال کیا تھا۔اپنی درخواست میں درخواست گزار حسین حقانی نے کہا ہے کہ منصور اعجاز کو زندگی کے بارے میں ملنے والی دھمکیا ں میرے ای میل ایڈریس سے ملی ہیں، یہ بالکل جھوٹ ہے،الزامات میں کوئی وزن نہیں ہے،بے بنیاد اور بدنام کرنے کے لئے ہیں۔درخواست گزار اوریا ان کی جانب سے کسی نے منصور اعجاز کیلئے یہ ای میل استعمال نہیں کیا۔اب اس حسین حقانی کے اس بیان کا اکرم شیخ کے بیان سے موازنہ کریں ،جس میں اکرم شیخ نے کہا ہے کہ منصور اعجاز کو اسی ای میل ایڈریس سے دھمکیاملی ہیں جس ایڈریس سے اس سال کے شروع میں حسین حقانی سے رابطہ تھا۔ اکرم شیخ نے کبھی نہیں کہا کہ مجھے ملنے والی دھمکیوں کے ذمہ دار حسین حقانی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے اسی ایڈریس سے دھمکیاں مل رہی ہیں ،جس پر اس سال کے شروع میں میں ان سے رابطے میں تھا،حسین حقانی بیان دوبارہ پڑہیں۔

مزید خبریں :