دنیا
Time 25 اکتوبر ، 2020

امریکی صدارتی الیکشن: ارلی ووٹرز کی بڑی تعداد میں شرکت

فوٹوفائل

امریکا کے صدارتی انتخاب کےلیے ارلی ووٹنگ (الیکشن سے پہلے ووٹنگ) کا سلسلہ جاری ہے  اور ارلی ووٹنگ میں ریکارڈ تعداد میں ووٹرز شرکت کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک اور فلوریڈا میں ارلی ووٹرز کی طویل قطاریں لگی ہیں جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اپنا ووٹ ڈال چکے ہیں۔

اس موقع پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس کورونا کورونا کر رہے ہیں مگر یہ لفظ چار نومبر کے دن سننے کو نہیں ملیں گے۔

دوسری جانب ٹرمپ کے ڈیموکریٹک حریف جوبائیڈن کہتے ہیں کہ پنسلوانیا فیصلہ کرے گا کہ امریکی عوام ٹرمپ نہیں انہیں صدر دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :