10 فروری ، 2012
کراچی … پاسبان کی جانب سے امریکا کی قید سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے پریس کلب سے ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء کو امریکی قونصلیٹ تک جانا تھا تاہم پولیس نے شرکاء کو عبداللہ ہارون روڈ پر روک لیا جبکہ پولیس نے ریلی کے شرکاء کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ کی اور واٹر کینن کا استعمال کیا، ریلی کے شرکاء کی جانب سے مزاحمت پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور متعدد افراد کو گرفتار بھی کرلیاگیا ہے۔ ریلی کے باعث عبداللہ ہارون روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔جیو نیوز کے نمائندہ اکبر علی کے مطابق پاسبان کی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے نکالی گئی ریلی کو پولیس نے عبداللہ ہارون روڈ پر روک لیا، ریلی کے شرکاء کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے شیلنگ کی اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ پاسبان کی ریلی کو پریس کلب سے امریکی قونصلیٹ تک جانا تھا کہ پولیس نے انہیں عبداللہ ہارون روڈ پر روک لیا۔ ریلی میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی بھی شریک ہیں۔پاسبان کی ریلی کے باعث عبداللہ ہارون روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا، پولیس کی جانب سے ریلی کے شرکاء کو منتشر کرکے ٹریفک کی روانی بحال کرانے کی کوششیں جاری ہیں۔