13 نومبر ، 2020
لاہور: ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی درخواست پر سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اینٹی کرپشن کی جانب سے درج مقدمے میں غلام دستگیر خان سمیت 5 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جن میں ایس ڈی او گوجرانوالہ، محکمہ ہائی وے اور تین ریکارڈ کیپرز بھی شامل ہیں۔
مقدمے میں کہا گیا ہےکہ دستگیر برادرز نے محکمہ ہائی وے کی 2 کنال 11 مرلہ زمین پر غیر قانونی طریقے قبضہ کیا اور پیٹرول پمپ چلایا۔
اینٹی کرپشن کے مطابق سرکاری زمین کی موجودہ مالیت تقریباً ایک ارب روپے ہے جب کہ پیٹرول پمپ کی لیز کی کوئی دستاویز دستگیر برادز کے پاس نہیں ہے،پیٹرول پمپ سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کر کے قائم کیا گیا۔