دنیا
13 ستمبر ، 2012

ایران کے پرامن ایٹمی توانائی کے حصول کی حمایت کرتے ہیں،قازقستان

آستانہ…قازقستان کے صدر نورسلطان نذربایوف نے ایران کے پرامن ایٹمی توانائی کے حصول کیلئے اپنے ملک کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے ۔ انہوں نے یہ یقین دہانی آستانہ میں ایشیاء میں روابط کے فروغ اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق چار روزہ کانفرنس کے موقع پر ایرانی وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات کے دوران کرائی ۔ انہوں نے سی آئی سی اے کیلئے ایرانی حمایت کو بھی سراہا ۔ اس موقع پر ایران وزیرخارجہ علی اکبرصالحی نے 26 سے 31اگست تک تہران میں ہونے والی غیروابستہ ممالک کی تحریک کے 16ویں سربراہ اجلاس کے کامیاب انعقاد کے بارے میں قازقستان کے صدر کو خصوصی رپورٹ پیش کی ۔

مزید خبریں :