دنیا
13 ستمبر ، 2012

افغانستان سے انخلاء کے بعد امریکی فوجی اڈے رکھنا متنازع ہوگا،روس

آستانہ…روس نے 2014ء میں افغانستان سے فوجی انخلاء کے بعد وہاں فوجی اڈے برقرار رکھنے کو متنازعہ قرار دیتے ہوئے اس شبے کا اظہار کیا ہے کہ امریکا افغانستان میں فوجی اڈے دہشت گردی کیخلاف جنگ کیلئے نہیں کسی اور مقصد کیلئے برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں وزارتی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے امریکا سے وضاحت طلب کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر افغانستان میں دہشتگردی کیخلاف مشن مکمل ہوا تو پھر افغانستان میں فوجی اڈوں کو برقرار رکھنے کا کوئی اور مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014ء میں افغانستان سے فوجی انخلاء اور بعد ازاں وہاں فوجی اڈے برقرار رکھنے کا نیٹو کا منصوبہ ”متنازعہ“ اور شکوک و شبہات پر مبنی ہے۔

مزید خبریں :