13 ستمبر ، 2012
الجزیرہ…امریکا نے لیبیا میں اپنے قونصل خانے پر ہونے والے حملے کے بعد امریکی شہریوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز اور محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔الجزیرہ میں واقعہ امریکی سفارتخانہ نے امریکی شہریوں کو ایک ہنگامی پیغام میں کہا ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔ سرکاری سرگرمیاں محدود کی جائیں اور ایک جگہ اکٹھے ہونے سے بھی اجتناب کیا جائے۔ بیان میں کہا گیاہے کہ ایک مخصوص گروپ لوگوں کو امریکا کے خلاف مظاہروں کے لئے منظم کر رہا ہے اور اس سلسلے میں آن لائن سوشل نیٹ ورک کو استعمال کر رہا ہے۔