پاکستان
Time 26 نومبر ، 2020

اسٹریٹ لائٹس کا ماہانہ 10 کروڑ روپے کا بل، وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیدیا

اسلام آباد میں اسٹریٹ لائٹس کے بلوں کی ادائیگی میں ماہانہ کروڑوں روپے کے گھپلےکا وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دےدیا۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تقریباً 40 ہزار اسٹریٹ لائٹس لگی ہیں جن میں سے فقط 5 سے 10 فیصد اسٹریٹ لائٹس ہی رات کے اوقات میں روشن ہوتی تھیں جب کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کی جانب سے اسٹریٹ لائٹس کی مد میں ہر ماہ تقریباً 10 کروڑ روپے کا بل جمع کرانےکا دعویٰ کیا جاتا تھا۔

 وزیراعظم عمران خان نےگزشتہ دنوں معاملے کا نوٹس لےکر انکوائری کروائی تو پتہ چلا کہ شہر کی بیشتر اسٹریٹ لائٹس کے میٹر ہی نہیں لگے ہوئے، وزیراعظم نے فوری طور پر اسٹریٹ لائٹس فعال کرنےکا حکم دیا، جس کے بعد اب 35 فیصد اسٹریٹ لائٹس کام کررہی ہیں۔

 وزیراعظم نے باقی رہ جانے والی اسٹریٹ لائٹس 2 ماہ میں فعال کرنےکا حکم دے دیا ہے،ساتھ ہی اسٹریٹ لائٹس کی مد میں 10کروڑ روپے ماہانہ بل جمع کرانے کی انکوائری کا بھی حکم دیا ہے۔

مزید خبریں :