انٹرٹینمنٹ
14 ستمبر ، 2012

پریانکا چوپڑا نے باقاعدہ طور پر گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

 پریانکا چوپڑا نے باقاعدہ طور پر گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

ممبئی …سابقہ مس ورلڈ اور بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے باقاعدہ طور پر گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔پریانکا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارولیم کے ساتھ پہلے گانے"اِن مائی سٹی" (In My City)کی وڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔ریپ آرٹسٹ اور معروف بیند بلیک آئیڈ پیز کے نامور سنگر ولیم کیساتھ مشترکہ طور پر ریکارڈ کرائے گئے اس گانے کی وڈیو میں پریانکا نے چھوٹے قصبے سے بالی ووڈ کے بڑے پردے تک آنے کی اپنی کہانی پیش کی ہے۔واضح رہے کہ پریانکا کا یہ گانا گذشتہ روز سے شروع ہونے والے امریکی چینل کے ایونٹ Thursdayنائٹ فٹ بال لیگ کا تھیم سونگ ہے۔

مزید خبریں :