Time 01 دسمبر ، 2020
پاکستان

10 سال تک جعلی ڈگری پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوکری کرنے والی خاتون برطرف

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون اسسٹنٹ رجسٹرار کو جعلی ڈگری پر نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلہ سناتے ہوئے 18 گریڈ کی افسر صائمہ خان کو نوکری سے برطرف کردیا۔

ایڈیشنل رجسٹرار امتیاز احمد کی جانب سے صائمہ خان کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

صائمہ خان پر ڈگری جعلی ہونے کے الزامات لگے تھے جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ اس کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں صائمہ خان کی ڈگری کو جعلی قرار دیا تھا۔

انکوائری رپورٹ میں جعلی ڈگری ہولڈر اسسٹنٹ رجسٹرار کو برطرف کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ خاتون افسر 10 سال تک جعلی ڈگری پر نوکری کرتی رہیں۔

مزید خبریں :