Time 03 دسمبر ، 2020
پاکستان

تیرہویں عالمی اردو کانفرنس کا آغاز آرٹس کونسل کراچی میں ہوگیا

تیرہویں عالمی اردو کانفرنس کا آغاز آرٹس کونسل کراچی میں ہوگیا، کانفرنس چار روز تک جاری رہے گی۔

افتتاحی تقریب میں وزیرث قافت سید سردار احمد، صدر آرٹس کونسل احمد شاہ، زہرہ نگاہ، ڈاکٹر پیر زادہ قاسم، حسینہ معین، شاہ محمد مری، زاہدہ حنا، نور الہدیٰ شاہ، یوسف خشک اور  پروفیسر سحر انصاری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مخصوص لوگوں نے شرکت کی۔

افتخار عارف، یاسمین حمید، ڈاکٹر گوپی چند نارنگ اور دیگر شخصیات ویڈیو لنک کے ذریعے شامل ہوئیں۔

خطبہ استقبالیہ میں احمد شاہ نے کہا کہ 13 برس پہلے ایک خواب دیکھا تھا جو اب تن آور درخت بن چکا ہے۔

معروف اسکالر گوپی چند نارنگ نے کانفرنس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اردو بادِ نسیم کی طرح سرحدوں کے آر پار چلتی ہے۔

کانفرنس 6 دسمبر تک جاری رہے گی۔ اس دوران اردو کے 100 برس، نظم، ناول، فلم تحقیق اور دیگر فنون کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ سندھی، بلوچی، پشتو سمیت مقامی زبانوں پر بھی خصوصی سیشن رکھے گئے ہیں۔

افتتاحی تقریب سے نورالہدیٰ شاہ اور زاہدہ حنا نے بھی خطاب کیا۔ کورونا کے باعث کانفرنس میں عام شہریوں کا داخلہ ممنوع ہے تاہم وہ آرٹس کونسل کے سوشل میڈیا پیچ پر کانفرنس کو لائیو دیکھ سکتے ہیں۔

مزید خبریں :